ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ،پاکستان کابھرپور ٹریننگ سیشن

ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ،پاکستان کابھرپور ٹریننگ سیشن
ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ،پاکستان کابھرپور ٹریننگ سیشن

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانی والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرین شرٹس نے بھرپور ٹریننگ کی جس کامعائنہ ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کیا ،سیشن کا آغاز شام چھے بجے ہوا جو رات نو بجے تک جاری رہا۔تین گھنٹے کے کیمپ نے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا جبکہ ہیڈ کوچ نے ٹیم میں شامل نئے لڑکوں کی ٹریننگ اور فٹنس کا بغور معائنہ کیا۔

ٹریننگ سیشن کے اختتام پرپر یس کانفرنس کے دورا ن ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہماری باولنگ دنیا میں مانی جاتی ہے جو 150رنز کا دفاع با آسانی کر سکتی ہے۔

...گرین شرٹس کی دوران ٹریننگ ویڈیوَ۔۔۔

مزید : کھیل


loading...