اداکارہ ڈیوولینا بھٹاچرجی کا بینک اکاؤنٹ ہیک، رقم بھی منتقل

اداکارہ ڈیوولینا بھٹاچرجی کا بینک اکاؤنٹ ہیک، رقم بھی منتقل
اداکارہ ڈیوولینا بھٹاچرجی کا بینک اکاؤنٹ ہیک، رقم بھی منتقل

  


نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ ڈیوولینا بھٹاچرجی کا بینک اکاؤنٹ ہیک کرکے رقم بھی منتقل کر لی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سائبر کرائم اس وقت دنیا کے انتہائی اہم مسئلوں میں سے ایک مسئلہ ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی اس گھناؤنے جرم کے شکنجے میں پھنس ہی جاتا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکارہ ڈیوولینا بھٹاچرجی جنہیں بھارتی ڈرامے ’’ساتھ نبھانا ساتھیا‘‘کی ’’ گوپی بہو ‘‘کے نام سے شہرت ملی، وہ اس کا شکار ہوگئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان کا بینک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس میں سے 16 ہزار روپے بھی نکال لئے گئے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج جب صبح میں نے اپنا ان باکس چیک کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے اکاؤنٹ سے 16 ہزار روپے منتقل ہوگئے ہیں۔

مزید : تفریح


loading...