”جب مجھے فائنل میں تین چھکے پڑے میں تو میں کوشش کر رہا تھا کہ ۔۔۔“حسن علی نے ایسی وجہ بیان کر دی کہ سن کر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی بھی کہیں گے ’تو چھکے کیوں کھائے پھر۔۔۔‘
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پڑنے والے تین چھکوں کا کوئی دبائو نہیں، اس وقت میں وکٹ لینے کی کوشش کررہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ ’میں مکمل فٹ ہوں، پی ایس ایل کے میچز کھیلتا ہوا آرہا ہوں، خوش آئند بات ہے کہ ہوم گرائونڈ پر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ نو سال بعد کراچی میں اںٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔
پی ایس ایل تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کے ہاتھوں پڑنے والے تین چھکوں کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ ان تین چھکوں کا کوئی پریشر نہیں،اس وقت وکٹ لینے کی کوشش کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیم میں اسٹرایئک بولر کے طور پر کھیلتا ہوں جس کا پریشر ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر کروں، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پیسرز کی ضرور ہوتی ہے۔