”کپتان سرفراز احمد تو میرے لیے یہ حیثیت رکھتے ہیں “حسن علی نے ایسی بات کہہ دی کہ سرفراز احمد انہیں فوری بلا کر گلے سے لگا لیں گے

”کپتان سرفراز احمد تو میرے لیے یہ حیثیت رکھتے ہیں “حسن علی نے ایسی بات کہہ ...
”کپتان سرفراز احمد تو میرے لیے یہ حیثیت رکھتے ہیں “حسن علی نے ایسی بات کہہ دی کہ سرفراز احمد انہیں فوری بلا کر گلے سے لگا لیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولر حسن علی نے کہا کہ کرکٹ ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے، سرفراز احمد کپتان ہیں، انہیں بڑے بھائی کی طرح سمجھتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کرکٹ واپس آگئی ہے، پلیئرز آنا شروع ہوگئے ہیں اور جو پلیئرز آج نہیں آرہے وہ کل ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں گے تو اچھا پیغام جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا میں جاری بال ٹمپرنگ تنازع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ انہیں نہ بال ٹمپرنگ آتی ہے اور نہ ہی کبھی سیکھی ہے۔حسن علی نے کہا کہ ماضی میں دیکھتا آیا ہوں کہ فاسٹ بولرز ایسا کرتے رہے ہیں، ڈرائی کنڈیشنز میں تو گیند خود خراب ہوجاتا ہے، میں کرکٹ کے ہر لمحے کو انجوائے کرتا ہوں۔

مزید : کھیل


loading...