’چیف جسٹس نے وزیراعظم کے بارے میں ہرگز یہ بات نہیں کی ‘سپریم کورٹ نے واضح اعلان کر دیا

’چیف جسٹس نے وزیراعظم کے بارے میں ہرگز یہ بات نہیں کی ‘سپریم کورٹ نے واضح ...
’چیف جسٹس نے وزیراعظم کے بارے میں ہرگز یہ بات نہیں کی ‘سپریم کورٹ نے واضح اعلان کر دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے منسوب بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کے لیے ‘فریادی‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ فریادی کا لفظ غلط طور پر چیف جسٹس سے منسوب کیا گیا، وہ وزیراعظم کا سربراہ حکومت کے طور پر احترام کرتے ہیں، چیف جسٹس سے منسوب لفظ مکمل غلط اور گمراہ کن ہے۔

اس سے قبل مری میں غیرقانونی تجاوزات سے متعلق کیس میں سماعت کے دوران چیف جسٹس کی وزیراعظم سے حال ہی میں ہونے والی ملاقات کا تذکرہ ہوا۔چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں کھویا کچھ نہیں، پایا ہی ہے، اپنے ادارے اور وکلاءکو مایوس نہیں کروں گا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے اس ادارے اور اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کئی سائل آتے ہیں میں ان کی بات سن لیتا ہوں، میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے، پتا نہیں سائل کو کیا تکلیف ہو۔اس پر لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ا±نہیں (وزیراعظم کو) کیا تکلیف ہے یہ تو سب کو ہی پتا ہے۔چیف جسٹس نے اس پر کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا، صرف سائل کی بات کی ہے، میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے، وہ فریاد سنانے آئے تھے مگر دیا کچھ نہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...