لیبیا ، امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر ابوموسی اپنے ساتھی سمیت ہلاک 

لیبیا ، امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر ابوموسی اپنے ساتھی سمیت ہلاک 
لیبیا ، امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر ابوموسی اپنے ساتھی سمیت ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(اے این این) لیبیا میں امریکا کے فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سینیئر کمانڈر موسی ابو داود سمیت ایک جنگجو ہلاک ہو گیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون سے جاری بیان کے مطابق امریکا نے لیبیا کے علاقے اوباری میں واقع دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں القاعدہ کے سینیئر رہنما موسی ابو داود اپنے ساتھی جنگجو کے ہمراہ مارا گیا ہے۔ موسی ابو داود نوجوانوں کی ذہن سازی کیا کرتا تھا اور انہیں عسکری تربیت فراہم کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔افریقہ میں امریکی کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیبیا میں کئی گئی فضائی کارروائی امریکا کا اس سال کیا گیا دوسرا فضائی حملہ تھا جس میں توقع کی مطابق کامیابی ملی جبکہ یہ پہلی کارروائی تھی جس میں القاعدہ جنگجووں کو نشانہ بنایا گیا۔