وکی لیکس کے بانی اسانج کا دنیا سے رابطہ منقطع،ایکواڈورکے سفارتخانے میں میسر انٹرنیٹ سروس واپس لے لی گئی

وکی لیکس کے بانی اسانج کا دنیا سے رابطہ منقطع،ایکواڈورکے سفارتخانے میں میسر ...
وکی لیکس کے بانی اسانج کا دنیا سے رابطہ منقطع،ایکواڈورکے سفارتخانے میں میسر انٹرنیٹ سروس واپس لے لی گئی

  


کیوٹو(این این آئی)ایکواڈور نے کہا ہے کہ لندن میں اس کے سفارتخانے میں موجود جولیان اسانج کو میسر انٹر نیٹ کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسانج کا بیرونی دنیا سے رابطہ ختم کرنا بتایا گیا ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے، جب اسانج نے روس پر عائد کیے گئے اس الزام پر سوال اٹھایا کہ سابق روسی ڈبل ایجنٹ اور ان کی بیٹی پر4 مارچ کو برطانیہ میں ہوئے کیمیکل حملے ماسکو ملوث تھا۔ وکی لیکس کے بانی 2012 سے لندن میں قائم ایکوڈور کے سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اگر وہ وہاں سے باہر نکلے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...