کوٹہ سسٹم نے بالخصوص کراچی اور سندھ کو تباہ کیا،کراچی کی ترقی سے پاکستان کا مستقبل ہے وابستہ ہے:گورنر سندھ محمد زبیر

کوٹہ سسٹم نے بالخصوص کراچی اور سندھ کو تباہ کیا،کراچی کی ترقی سے پاکستان کا ...
کوٹہ سسٹم نے بالخصوص کراچی اور سندھ کو تباہ کیا،کراچی کی ترقی سے پاکستان کا مستقبل ہے وابستہ ہے:گورنر سندھ محمد زبیر

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کوٹہ سسٹم نے بالخصوص کراچی اور سندھ کو تباہ کیا،کراچی کے سٹیک ہولڈرز نے کوٹہ سسٹم پر صحیح آواز بلند کی تھی تاہم اس کو جاری رہنا اور اس کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے تھے،کراچی کی ترقی سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے، ماضی میں بھی کراچی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اس شہر اور ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے۔

نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ تقریبِ تقسیم اسنا د سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والا شہر ہے ،لیکن اس شہر کے نا عاقبت اندیش لوگوں نے بہت پیچھے دھکیل دیا لیکن اب ایک مرتبہ پھر کراچی میں تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے امن کا قیام بہت ضروری ہے اور امن کے قیام کے لئے حکومت شر پسند عناصر کے خلاف انتہائی اقدام بھی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بگڑی ہوئی صورتحال نے کراچی کا چہرہ خراب کیاتاہم آج بہتر صورتحال کی وجہ سے آج کراچی کی روبقیں بحال ہورہی ہیں،سندھ حکومت کو بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے چاہئے تھے،بلدیاتی نمائندگان کے پاس اگر کچرا اٹھانے تک کے اختیار نہیں تو انھیں انتخابات کا حصہ ہی کیوں بنایا گیا تھا؟گرین لائن، کے فور اور لیاری ایکسپریس وے کے منصوبے وفاقی حکومت نے شروع کئے اور تکمیل کی جانب گامزن ہیں،آج پی ایس ایل کراچی میں ہوا، ہم نے مزید بھی اس طرح کے ایونٹ منعقد کرنے ہیں،میری پوری کوشش ہے کہ جو سپورٹ کراچی کے لئے میری جانب سے ہو اس کے لئے میں موجود ہوں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...