سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں 4.3شدت کے زلزلہ
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات اور مالا کنڈ ڈویژن میں 4.3شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور مالا کنڈ ڈویژن میں 4.3 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کی گہرائی 98کلومیٹر ہے ۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کاپہاڑی علاقہ تھا۔
آخری اطلاعات تک اس زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے جانی ومالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔