اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی کی کارروائی ،موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ساغری گینگ کے 2ملزمان گرفتار

اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی کی کارروائی ،موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی ...
اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی کی کارروائی ،موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ساغری گینگ کے 2ملزمان گرفتار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی چھینی اور چوری کی گئی6 موٹر سائیکلیں،ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ریڈ کر کے ساغری موٹر سائیکل سنیچرو چور گینگ کے سرغنہ ساغر علی عرف ساغری اور اس کے ساتھی راشد علی کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی چھینی اورچوری کی گئی 6موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیزاور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں گلی محلوں اور شاہراؤں پر گن پوائنٹ پر شہریوں کو روک کر ان سے موٹر سائیکلیں چھیننے کے علاوہ تجارتی مراکز پلازوں، گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کرفرار ہو جاتے تھے اور کباڑ مارکیٹ میں اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں متعدد بار جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے ۔ دوران تفتیش ملزموں نے شہرکے مختلف تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی درجنوں مزیدوارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...