پلیرز کے ضابطہ اخلاق کو ریویو کیا جائے گا: آئی سی سی

پلیرز کے ضابطہ اخلاق کو ریویو کیا جائے گا: آئی سی سی
پلیرز کے ضابطہ اخلاق کو ریویو کیا جائے گا: آئی سی سی

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے غیر مناسب رویے کی روک تھام کے لیے آئی سی سی کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق پر وسیع پیمانے پر ریویو کریں گے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیورچرڈسن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جو کیپ ٹاون میں ہوا اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس حوالے سے اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا بورڈ کی حمایت سے ہم وسیع پیمانے پر کھلاڑیوں کے رویے اور خاص طور پر ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ریویو کریں گے۔انھوں نے کہا فوری طور پر جو کھلاڑی ذہن میں آ رہے ہیں ان میں ایلن بارڈر، انیل کمبلے، شون پولک، کورٹنی والش، رچی رچرڈسن ہیں جنھوں نے کرکٹ کو جذبے کے ساتھ کھیلا۔رچرڈسن نے مزید کہا کہ کرکٹ کمیٹی اپنح اجلاس میں اس پر بھی بحث کرے گی کہ کیسے انضباطی کوڈ کی خلاف ورزی پر یکساں سزا دی جا سکے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ضابطہ اخلاق تو ہے لیکن اس میں ابہام کی وجہ سے امپائرز اور ریفریوں کو کوڈ کے اطلاق میں مشکل ہوتی ہے۔

خیال رہے آئی سی سی کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب آسٹریلیا کے تین کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پکڑے گئے۔

مزید : کھیل


loading...