خواجہ برادران کی دستاویزات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواستیں منظور

خواجہ برادران کی دستاویزات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواستیں منظور

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد اورمسٹر جسٹس مرزاوقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پاکستان (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

مسلم لیگ (ن) کے راہنماسابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر سلمان رفیق کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں، خواجہ برادران کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں انہیں گرفتار کیا گیا،انہوں نے نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کیااورتمام ریکارڈ بھی نیب کوفراہم کیا، ضمانت کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، عدالت سے استدعاہے کہ مزید دستاویزات کوعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے،عدالت نے خواجہ برادران کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواستیں منظور کر لیں۔

خواجہ برادران

مزید : ملتان صفحہ آخر