امریکی سفیر کی وزیراعظم پر تنقید، شیریں مزاری کا بھرپور جواب

امریکی سفیر کی وزیراعظم پر تنقید، شیریں مزاری کا بھرپور جواب
امریکی سفیر کی وزیراعظم پر تنقید، شیریں مزاری کا بھرپور جواب

  

اسلام آباد (آئی این پی ) افغانستان میں تعینات امریکی سفیرجون راڈنی باس نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید کی جس کا وفاقی وزیرشیریں مزاری نے جم کرجواب دیا ہے۔

امریکی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سفارت کاری میں کرکٹ کے کچھ پہلو اپلائی ہوتے ہیں اور کچھ نہیں، وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے لکھا کہ ضروری ہے کہ افغان امن عمل میں ٹیمپرنگ نہ کی جائے کہ یہ اندرونی معاملہ ہے۔ امریکی سفیر کے اس بیان پر وفاقی وزیر شیریں مزاری وزیراعظم کے دفاع کے لیے میدان میں آگئیں۔شیریں مزاری نے اسی فورم پر جواب دیتے ہوئے امریکی سفیر کو بونا قراردیا اور لکھا کہ جتنی کم معلومات آپ کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق ہیں، اتنی ہی افغانستان اور خطے کے بارے میں بھی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ واضح طور پر آپ کے معاملے میں جہالت یقینی طور پر پسند نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے امریکی سفیر کے رویے کو ڈونلڈ ٹرمپ کا نامناسب رویہ قرار دیا جوامریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اپناتے ہیں۔امریکی سفیر کے بیان پر وفاقی وزیر کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل دیا اور لکھا کہ افغان امن عمل میں مداخلت کی بات اس امریکہ کا سفیرکررہا ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر افغانستان کو تباہ کردیا ہے۔اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ امریکہ نے افغانستان میں جتنے ڈالر جنگ پرخرچ کیے ہیں، اگر اتنی سرمایہ کاری امن پر کی ہوتی تو اب تک افغانستان دنیا کے پرامن اورخوشحال ممالک میں شامل ہوچکا ہوتا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد