قانون برائے کرایہ داری کا بل منظور کرایا جائے گا،  فلیٹ ٹیکس سکیم سے کاروباری طبقہ کو ہراساں ہونے سے بچائیں گے:حماد اظہر

قانون برائے کرایہ داری کا بل منظور کرایا جائے گا،  فلیٹ ٹیکس سکیم سے ...
قانون برائے کرایہ داری کا بل منظور کرایا جائے گا،  فلیٹ ٹیکس سکیم سے کاروباری طبقہ کو ہراساں ہونے سے بچائیں گے:حماد اظہر

  

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت ریونیو حماد اظہرنے کہا ہے کہ قانون برائے کرایہ داری کا بل منظور کرایا جائے گا, فلیٹ ٹیکس سکیم سے کاروباری طبقہ کو ہراساں ہونے سے بچائیں گے, چھوٹے طبقے کے تاجر کو مستحکم کر کے معیشت بہتر کی جا سکتی ہے,وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کی جانب سے تاجر برادری کو قانون برائے کرایہ داری کا بل منظور کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں تاجرکنونشن سے خطاب میں وزیر مملکت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل عوام سے کیے وعدے یاد ہیں ان کو عملی جامہ پہنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ قانون برائے کرایہ داری کا بل منظور کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔حماد اظہر کے مطابق گزشتہ حکومتیں پاکستان کے معاشی خسارے کی ذمہ دار ہیں۔ ماضی میں ٹیکس نیٹ بڑھائے بغیر ٹیکس دہندگان پر بوجھ بڑھایا گیا۔ ہماری ترجیحات ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی درخواست کریں کہ وہ کرایہ داری بل منظور کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد