بلند و بالا عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات لگانے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی

بلند و بالا عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات لگانے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت، خلاف ...

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خصوصی ٹیم نے فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مین بلیوارڈ گلبرگ پر واقع متعدد عمارتوں کا دورہ کیا اور ان آلات کی کارکردگی کا معائنہ کیا ۔ ایل ڈی انے لاہور میں واقع کثیر المنزلہ عمارتوں‘اپارٹمنٹس اور کمرشل پلازوں کے مالکان کو مطلع کیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور آتشزدگی کے واقعات کی صورت میں بہتر سیفٹی انتظامات کے لئے کثیر المنزلہ عمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹس اور فائر فائٹنگ سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔ ایل ڈی اے کی طرف سے غیر تسلی بخش صورت حال والی عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں اور انہیں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب اور فائر فائٹنگ سسٹم کو ٹھیک کرنے یا نیا لگانے کے لئے سات دن کا وقت دیا جا رہا ہے ۔نوٹس کی معیاد گزرنے کے بعد مالکان کے خلاف قانونی کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1