حکومت جنگلات کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے،اعجاز چودھری

حکومت جنگلات کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان جنگلات کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے،صاف اور سرسبز پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ اقتدار سنبھالتے ہی وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 133کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کیا۔

، اکبر چوک ، ٹاؤن شپ میں پودے لگا کر وزیراعظم کی جانب سے جاری کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دوران کیا ۔

اس مو قع پر اعجاز چوہدری نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے لاکھوں درخت لگائے جارہے ہیں ،کلین اینڈ گرین پاکستان ہی ملک کی بقاء ہے ، ماحول کو سرسبزوشاداب رکھنے کے لئے جنگلات بہت اہمیت کے حامل ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے ماضی کے برعکس ملک کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پنجاب میں 18 مارچ سے ہفتہء صفائی و شجرکاری کا آغازہوچکاہے۔شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی جامع صفائی اور کوڑا کرکٹ کی تلفی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شجرکاری کی اہمیت سے کسی طور انکار نہیں کیا جا سکتا اسی لئے حکومتی سطح پر شجرکاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1