لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سرسبز پنجاب کے حوالے سے سیمینار

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سرسبز پنجاب کے حوالے سے سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیوایم سی)کی جانب سے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں صاف اور سرسبز پنجاب کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار منعقدکیا گیا ۔سیمینار کے انعقاد کا مقصد طلبا میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور، سینئر مینجر پلاننگ ریحان پراچہ، مینجرآپریشن یاسر گل خان، جی ایم آپریشن البیراک عثمان نوری، مینجر آپریشن البیراک سہریش سمیت اساتذہ ، سربراہ انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور کالج پروفیسرڈاکڑ عارفہ ، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ مغل سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے طلبا کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیااور ڈاکیومنٹری بھی دیکھائی گئی۔

سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ صاف اور سرسبز پنجاب کے حوالے سے شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کر رہا ہے، میری تمام طلبا سے اپیل ہے کہ وہ بھی لاہور کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اُن کا مزید کہنا تھا کہ صاف اور سر سبز پنجاب مہم کا مقصد شہریوں اور خصوصی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد آنے والی نسلوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ لاہور شہر سمیت پورے پاکستان میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے پر خصوصی توجہ دی جاسکے۔مزید براں انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستا ن عمران خان اور حکومت پنجاب کے وژن کو آگے لے کر جانا ہے۔سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ طلبا ہمارے ایمبیسیڈر ہیں اور انکے تعاون کے بغیر شہر میں تبدیلی ممکن نہیں۔ سئنیر مینجر پلاننگ ریحان پراچہ کا کہنا تھا کہ طلبا پلاسٹ کے استعمال کو کم از کم کریں اور پلاسٹک کی بجائے کپٹرے اور کاغذ کے بیگز کا استعمال کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینجر آپریشن یاسر گل خان اور جی ایم آپریشن البیراک کا کہنا تھا کہ ادارہ اپنے تمام تر وسائل کو بروکار لا کر شہر میں صفائی ستھرائی کے نئے معیار کو قائم کررہا ہے مگر طلبا اور شہریوں کے تعاون کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں اور محکمے کے دروازے طلبا کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ہیڈ آف انوئرمینٹ ڈپارٹمنٹ لاہور کالج برائے خواتین ڈاکٹر عارفہ اور ڈاکٹر طاہرہ مغل نے ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہر بھر میں صفائی کے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے اپنے ادارے کے تمام اساتذہ اور طلباء کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی کی کاوشوں میں شرکت کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔تقریب کے اختتام پر ایل ڈبلیو ایم سی اور لاہور کالج برائے خواتین کی جانب سے اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔