حیدری ٹرسٹ کھاڑک کے زیر اہتمام آمنہ ایجو کیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

حیدری ٹرسٹ کھاڑک کے زیر اہتمام آمنہ ایجو کیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)حیدری ٹرسٹ کھاڑک کے زیر اہتمام آمنہ ایجو کیشن سنٹر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب شیخ محمد تقی جاوا کی صدارت میں منعقد ہوئی ،چیئرمین ٹرسٹ حاجی نثار علی خان نے اپنے ادارہ کی سالانہ رپورٹ اور فلاحی مقاصد کے لیے کیے گئے کاموں کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ یہ پسماندہ علاقہ ہے یہاں پر غریب بچیوں کے سکول کی اشد ضرورت ہے اسلیے حیدری ٹرسٹ کے بلمقابل 11مرلہ جگہ خرید کی گئی ،مولانا نیاز حسین نجفی نے ایجو کیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا اور اسکے جلد تعمیر اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی ا تقریب میں ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالغفور بٹ ،محمد علی صدیقی ،اظہر حسین نقوی ،آفتاب علی جعفری، شوکت حسین سندھو ،عامر حسین ہاشمی، محمد شہباز، مولانا مرتضی حسین گھلو ،حاجی بشیرسمیت دیگر مختلف مکاتب فکر اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

،حاجی نثار علی خان نے مخیر حضرات سے اس کار خیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کی اپیل کی آخر میں ٹرسٹ کی جانب سے مہمانوں میں خصوصی تحائف اور نیاز امام تقسیم کی گئی ۔اہل علاقہ نے حیدری ٹرسٹ کے اس اقدام کو خوب الفاظ میں سراہتے ہوئے آمنہ ایجو کیشن سنٹر کی جلد از جلد تعمیر اور اسکی کامیابی کے لیے اجتماعی دعا کی ۔