وقف املاک کے کنٹرولر آف اکاؤنٹس کی ملازمت میں توسیع

وقف املاک کے کنٹرولر آف اکاؤنٹس کی ملازمت میں توسیع

لاہور(فلم رپورٹر)وزارت مذہبی امور نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں گریڈ 18کے تعینات افسر کنٹرولر آف اکاؤنٹس محمد اختر خان چانڈیو کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کر دی جو 28مارچ 2019سے شروع ہوچکی ہے ،اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر نے وزارت مذہبی امور کے جاری کردی لیٹر نمبرF NO.1(16)2018 P-Dated 26-0202019کی روشنی میں ان کی چھ ماہ کی توسیع کے احکامات جاری کر دیئے ۔

،یاد رہے کہ محمد اختر خان چانڈیو 2سال کے کنٹریکٹ پر بطور کنٹرلر اکاؤنٹس بھرتی ہوئے تھے اور انکی 2سالہ مدت ملازمت 27مارچ کو ختم ہو گئی تھی ،جس کے بعد وفاقی حکومت نے انکی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کر دی ہے انکی ملازمت کی توسیع پر اکاؤنٹ برانچ سمیت دیگر ملازمین نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری بورڈ اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیااور انہیں ریگو لر کرنے کی اپیل کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1