سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ناحق قید کیا گیا،عامر نواب
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اوراین اے 8سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار عامرنواب خان نے کہا کہ میاں نوازشریف کوپاکستانیت اورقومی خدمات کی سزادینے کیلئے ناحق قیدکیا گیا،عدالت عظمیٰ نے طبی بنیادوں پر انہیں ضمانت پر رہاکیا۔میاں نوازشریف کوتوڑنے کیلئے پرویزی آمریت کے دور میں بھی بوگس مقدمات کاسامنارہا مگر ہمارے قائد نے سرنڈر نہیں کیا،آج بھی میاں نوازشریف اپنے سیاسی فلسفہ پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ہمارے قائد نے جمہوریت کی مضبوطی اورووٹ کی عزت کیلئے سٹینڈلیا اوراس پاداش میں انہیں بدترین سیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا۔وہ اپنے قائدمیاں نوازشریف کی ضمانت پررہائی کی خوشی میں ایک تقریب سعید سے خطاب کررہے تھے۔ عامرنواب خان نے مزید کہاکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کوتینوں بارآئینی مدت پوری نہیں کرنے دے گی لہٰذاء ان کے ادوار کوناکام قرارنہیں دیاجاسکتا۔میاں نوازشریف نے ملک سے مفلسی ختم کرنے کیلئے دوررس اقدامات اٹھائے مگر انہیں اقتدار سے محروم کردیاجاتارہاجس کے سبب عوام ان کی اصلاحات کے ثمرات سے محروم رہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے تینوں ادوارمیں عالمی رہنماؤں نے پاکستان کے ریکارڈدورے کئے
عامر نواب