عطاء اﷲ عیسیٰ خیلوی ہسپتال داخل،آج ہونے والا گرینڈ شو منسوخ

عطاء اﷲ عیسیٰ خیلوی ہسپتال داخل،آج ہونے والا گرینڈ شو منسوخ

لاہور (فلم رپورٹر) نامور لوک گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عطا اللہ خان عیسی خیلوی کو لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد علاج شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق عطا اللہ عیسی خیلوی کی کمر میں شدید درد تھا تاہم اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔دوسری جانب لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آج ہونے والا گرینڈ شو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

مزید : کلچر