نئی جوڈیشل پالیسی کیخلاف پنجا ب بھر میں وکلاء کا جزوی عدالتی بائیکاٹ ، سائلین پریشان

نئی جوڈیشل پالیسی کیخلاف پنجا ب بھر میں وکلاء کا جزوی عدالتی بائیکاٹ ، ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) قومی عدالتی پالیسی میں ترامیم کے خلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ جاری ،پنجاب بار کونسل کی اپیل پروکلاء کی اکثریت گزشتہ روز عدالتوں میں پیش نہیں ہوئی،جس کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثرہوئی جبکہ سائلین کو بھی شدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ قومی عدالتی پالیسی میں ترامیم کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پرگزشتہ روز وکلاء نے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیا،لاہور ہائیکورٹ، سیشن، سول اور خصوصی عدالتوں میں وکلاء کی اکثریت مقدمات میں پیش نہیں ہوئی ،وکلاء صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے ،پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین شاہ نوازنے کہا ہے کہ جوڈیشل پالیسی میں کی گئیں ترامیم واپس نہ لی گئیں تو وکلاء کی جانب سے سخت لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

وکلاء/بائیکاٹ

مزید : صفحہ اول