حکومت کا ای پاسپورٹ اجراء کا اعلان

حکومت کا ای پاسپورٹ اجراء کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پرانے پاسپورٹ کا دور ختم، حکومت کی جانب سے نئی طرز کے پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان، روایتی ویزہ کے بعد اب ای ویزہ شروع کرنے کا فیصلہ، ای ویزوں کا اجراء 2 ماہ کے اندر اندر شروع کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے پاکستان میں نئی طرز کے پاسپورٹس کے اجراء کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ عشرت علی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت جلد ای ویزہ سروس کا آغاز کر دے گی۔بتایا گیا ہے کہ حکومت 2 ماہ کے اندر اندر ای ویزوں کے اجراء کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ای پاسپورٹ کی فیس روایتی پاسپورٹ کی فیس سے قدرے زیادہ ہوگی۔ تاہم پرانی طرز کے پاسپورٹ کا اجراء بند نہیں کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے روایتی اور ای دونوں طرز کے پاسپورٹس کا اجراء کیا جائے گا۔ ای پاسپورٹ کے ذریعے سیکورٹی فیچرز کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ ای پاسپورٹ کے اجراء کا ایک اور اہم ترین مقصد غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنا ہے۔

ای پاسپورٹ

مزید : صفحہ اول