ڈی جی خان ، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد اور2 سہولت کار گرفتار

ڈی جی خان ، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد اور2 سہولت کار گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گرفتار دہشت گرد جمشید سے دستی بم اور اہم دستاویزات برآمد، دہشت گرد سہولت کار بھی کالعدم تنظیم کو مالی معاو نت فراہم کرتا تھا۔انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم جماعت لشکر جھنگوی سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر فرخ اور اس کے والد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے فرخ اور اس کا والد کالعدم تنظیموں کو فنڈز دیتے تھے۔ گرفتار دہشت گرد کا ہدف ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے تھے۔

دہشتگرد گرفتار

مزید : صفحہ آخر