اے پی این ایس کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس کل کراچی میں منعقدہوگا

اے پی این ایس کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس کل کراچی میں منعقدہوگا

کراچی(خصوصی رپورٹ) آل پاکستان نیو زپیپرز سوسائٹی کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس کل صبح 11بجے اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقد ہو گا۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے کہا ہے کہ سالانہ جنرل کونسل میں اخباری صنعت کی موجودہ صورتحال پر غور اور رکن مطبوعات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات طے کئے جائیں گے۔جنرل کو نسل میں ملک بھر سے فل ممبر شرکت کریں گے اور حکومت اور پریس کے تعلقات ،پریس قوانین اور صنعت کے مستقبل جیسے معاملات پر سفارشات کوحتمی شکل دیں گے۔ اجلاس میں گزشتہ سال کے سالانہ حسابات اور ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ غور اور منظو ری کیلئے پیش کی جائے گی۔اجلاس میں سال 2019-2020 ؁ء کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کیا جائے گااور نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی نئی مدت کیلئے اپنے عہدیداران کا انتخاب کرے گی۔سیکرٹری جنرل نے فل ممبر مطبوعات کے ناشرین سے درخواست کی ہے کہ وہ جنرل کونسل کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

اے پی این ایس/اجلاس

مزید : صفحہ آخر