سرکاری حج سکیم کے عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق اپریل سے شروع ہو گی

سرکاری حج سکیم کے عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق اپریل سے شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2019ء کے عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق اپریل سے شروع ہو گی ،سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کے لازمی بائیو میٹرک اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے، وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ بائیو میٹرک تصدیق کا شیڈول عازمین حج کے ساتھ SMSکے ذریعے 051-9216980-82کے ذریعے شیئر کیا جائے گا ،عازمین حج وزارت کی ویب سائٹ یا وزارت ہیلپ لائنز042.111725425=051.9205696.سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں،عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطہ کر کے ویزہ کے لیے پاسپورٹ جمع کروانے سے پہلے بائیو میٹرک کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنائیں ، اس موقع پر عازمین حج کو بنک کی اصل رسید ،کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور پاسپورٹ تصدیق کے عمل کے وقت ساتھ لانے ہوں گے،ذرائع نے بتایا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے لیے 26اعتماد ویزہ سروسز سینٹرزفیصل آباد،ملتان،اسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ،سکھر،سیالکوٹ اور رحیم یارخان میں ہوں گے۔
بائیو میٹرک

مزید :

صفحہ آخر -