بلاول کا مارچ عوام نہیں زرداری کیلئے تھا،کوئی پذیرائی نہیں ملی،علی محمد

بلاول کا مارچ عوام نہیں زرداری کیلئے تھا،کوئی پذیرائی نہیں ملی،علی محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے والد محترم آصف علی زرداری کی کرپشن بچانے کیلئے ٹرین مارچ کیا ہے اور اس کے باوجود انہیں کوئی پذیرائی نہیں ملی ہے ، نیب خود مختار ادارہ ہے اور حکومت احتساب کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان نیا اتحاد نہیں ہو رہا بلکہ دونوں نے ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے کیلئے کئی دہائیوں سے مک مکا کر رکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127 کے دورہ کے موقع پر تحریک انصاف کے دفتر میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ ، میاں رضوان، مہر وسیم، تنویر احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت علی محمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو اپنی بقاء کا چیلنج درپیش ہے ۔
کوئی پذیرائی

مزید :

صفحہ آخر -