افغانستان میں حملہ ، جھڑپیں ، 12پولیس اہلکار ، 4طالبان ہلاک ، 6زخمی

افغانستان میں حملہ ، جھڑپیں ، 12پولیس اہلکار ، 4طالبان ہلاک ، 6زخمی

پل چرخی(نیوز ایجنسیاں)سرکاری فورسز اور انتہاپسندوں میں جھڑپوں کے دوران کم ازکم 16افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے،جنوبی ریجن کے فوجی ترجمان محمد حنیف رزائی نے کہاہے صوبہ بغلان کے دارالحکومت پل چرخی کے باہر جھڑپوں میں 4طالبان ہلاک ہوگئے ، جھڑپیں کافی دیر تک جاری رہی 6 طالبان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ، دریں اثناء جنوبی صوبہ زابل کے سیؤری اور کاجااضلاع میں چیک پواسٹ پر حملے اور طالبان کیساتھ جھڑپوں میں 12پولیس ہلکار مارے گئے۔صوبائی کونسل کے سربراہ عطاجان حق بیان نے ہلاکتوں کی تصد یق کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر