بحریہ ٹاؤن کراچی میں بحر یہ پیراڈیئزکے گیٹ وے کی افتتاحی تقریب

بحریہ ٹاؤن کراچی میں بحر یہ پیراڈیئزکے گیٹ وے کی افتتاحی تقریب

کراچی)خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی کے پروجکٹ بحر یہ پیراڈیئزنے کامیابی کے ساتھ ایک اور اہم سنگِ میل ریکارڈ مدت میں طے کر لیا ہے۔ جمعرات کی خوبصورت شام مہمانِ خصوصی سی ای او بحریہ ٹاؤن علی احمد ریاض ملک نے بحریہ پیراڈائز کے گیٹ وے کا افتتاح کیا۔ تقریب میں کنٹری ہیڈ بحریہ ٹاؤن شاہدمحمود قریشی کے ساتھ بحریہ ٹاؤن کراچی کی منجمنٹ اور مارکٹنگ ٹیمز، معزز مہمان اور الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے بعدمعزز مہمانوں نے ماڈل ولاکا بھی دورہ کیا۔خوبصورتی سے سجایا گیا ماڈل ہاؤز وزٹرزکیلئے پہلے ہی کھول دیا گیا ہے۔ پیراڈائز گیٹ تقریباَسات ماہ کی قلیل مدت میں تیار کیا گیا ہے۔ گرینائٹ سے بنا دلکش اور جدید گیٹ دراصل تین ستونوں پر مشتمل ہے ، اور ہر ستون تقریباََ تینتالیس (43")فٹ اونچا ہے اوراِ ن کے ٹاپ پر فائبر گلاس کے خوبصورت گھوڑے بنے ہوئے ہیں جو سینٹرل پارک نیو یارک میں لگے ایک یادگاری مجسمے سے مشابہ ہیں۔ جولائی2017 میں شروع کیے جانے والے پروجیکٹ بحر یہ پیراڈیئز کے انفرا سٹرکچر ، روڈنیٹ و رک ، نکاسیِ آب، ڈرینج سسٹم ، واٹر سسٹم، کلورٹس کے کام پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں۔ ایک کنال رقبے کے ولاز والا پراجیکٹ بحر یہ پیراڈیئزپاکستان میں اپنی طرز کا پہلا اور واحد پراجیکٹ ہے جسمیں نیو یارک کے سینٹرل پارک کی طرز کا پارک اور تاج محل کا ریپلیکا بھی تعمیر کیا جاے گا ۔ اس پراجیکٹ میں لوگوں کیلئے گوکارٹنگ اور کارنیول ٹو بھی بنایا جائیگا۔ یہی وجہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن دنیا بھر کے بہترین تجربات کوپاکستان کے عوام تک لانے میں کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر