شمالی وزیرستان ، بارودی مواد پھٹنے سے 1شخص جاں بحق ،1 زخمی

شمالی وزیرستان ، بارودی مواد پھٹنے سے 1شخص جاں بحق ،1 زخمی

بنوں (این این آ ئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی کے علاقہ لکی میدان میں نصب شدہ بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردیں۔زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر