عمران صاحب ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کب شروع ہوگی؟مریم اورنگزیب

عمران صاحب ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کب شروع ہوگی؟مریم اورنگزیب

اسلام آ با د (آ ئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے آج پھر 100دن پلان والی پرانی تقریر دہرائی ہے، وزیراعظم عمران خان کا ہر روز 100 دن کا پلان دینے کا مطلب ہے کہ ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، جمعرات کو مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ عمران صاحب 50 لاکھ گھروں میں سے پہلا گھر کب بنے گا؟،عمران صاحب ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کب شروع ہوگی؟، اس طرح تو سب منصوبوں کا حال پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں جیسا ہوگا، پرائیویٹ سیکٹر سے آپ کی مراد انیل مسرت صاحب ہیں؟، کنٹینر سے آپ نے اعلان کیاتھا کہ تمام پلان بن چکے ہیں، مشاورت ہوچکی ہے، وہ سب کہاں ہے؟

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر