ساڑھے 3سال بعد شہادتیں مکمل ، ملزمان کا بیان قلمبند کرنے کافیصلہ

ساڑھے 3سال بعد شہادتیں مکمل ، ملزمان کا بیان قلمبند کرنے کافیصلہ

کرا چی (آ ئی این پی)ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ساڑھے 3سال بعد شہادتیں مکمل کرلیں گئیں،عدالت نے ملزمان کا بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اورمقدمہ فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوگیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ نے سماعت کی،ایف آئی اے نے ساڑھے 3سال بعد شہادتیں مکمل کر لیں،ایف آئی اے نے شہادتیں مکمل ہونے کا بیان دے دیا۔عدالت نے ملزمان کا بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کرلیا،ملزمان کو 10اپریل کو سوالنامہ دیا جائے گا،خالد شمیم، محسن علی اور معظم کا 342کے تحت بیان قلمبند کیا جائے گا۔ایف آئی اے کے مطابق تمام دستیاب شواہد عدالت کے سامنے رکھ دیئے ہیں، فی الحال مزید شواہد نہیں ہیں۔

عمران فاروق قتل

مزید : صفحہ آخر