کور ہیڈ کوارٹرلاہور میں تقریب،86 افسران کو اعزازات سے نوازاگیا

کور ہیڈ کوارٹرلاہور میں تقریب،86 افسران کو اعزازات سے نوازاگیا

لاہور ( این این آئی)کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے 86افسران کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔23 افسران کو ستارہ امتیاز، 48 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری اور 15 سولجرز کو تغمہ بسالت سے نواز دیا گیا۔آپریشنز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو ایوارڈ دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پاک آرمی کے شہدا کی فیملیوں اور غازیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔شہدا کے ایوارڈز میڈل انکی فیملیوں کی جانب سے وصول کیے گئے۔

عسکری اعزازات

مزید : صفحہ آخر