کراچی،جھگیوں میں آتشزدگی، ایک بچی جاں بحق، دو افراد زخمی

کراچی،جھگیوں میں آتشزدگی، ایک بچی جاں بحق، دو افراد زخمی

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13میں واقع جھگیوں میں آتشزدگی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں چار سالہ بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقع میں چھ جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں، فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔جھگیوں میں آگ لگنے سے چار سالہ بچی جھلس کرجاں بحق ہوگئی جس کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والی بچی کے والد کے مطابق وہ کام پر تھے آگ کی اطلاع پر پہنچے کہ معلوم ہوا میری بیٹی جل چکی ہے۔ جھگیوں میں مقیم خانہ بدوشوں کے مطابق آگ اچانک لگی جس سے چھ جھگیاں اور اس میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جبکہ جاں بجق ہونے والی بچی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔

مزید : صفحہ آخر