اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن ،13 فلسطینیوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن ،13 فلسطینیوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر ...

سلفیت (این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 13 فلسطینیوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ضاطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہروں اور دیہاتوں میں فلسطینیوں کیگھروں?پر چھاپے مارے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کے دوران 13 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

، ان میں اسرائیل کیخلاف مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث فلسطینی بھی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی