ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے ...

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے میں مسلح ڈاکوگھر میں گھس کر تنویر اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ 15ہزار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر یعقوب اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ساندہ کے علاقے میں4موٹرسائیکل سوارڈاکو وحیداور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے30ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،مغلپورہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو طاہراوراسکی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 10ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، مصری شاہ کے علاقے ڈاکو ندیم اقبال اوراسکی فیملی سے1لاکھ 45ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ،چوہنگ میں مسلح ڈاکو معراج دین اوراسکی فیملی سے 70ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گوالمنڈی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر لیاقت علی سے 65ہزار اور موبائل فون،اچھرہ سے ڈاکو خرم سے50ہزار نقدی اور موبائل فون، شفیق آباد میں ریحان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر40ہزار نقدی اور موبائل فون۔کاہنہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پرمنصور سے 30ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مانگا منڈی اور برکی سے گاڑیاں اور شادمان،لوئرمال اور گجر پورہ کے علاقے سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی