مناواں،شادی کی تقریب،گولیاں چل گئیں،نوجوان جاں بحق

مناواں،شادی کی تقریب،گولیاں چل گئیں،نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) مناواں کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ دوران فائر لگنے سے 20سالہ نوجوان جاں بحق ۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کا رہائشی 20سالہ سعد رات گئے اپنے دوستوں کے ساتھ مناواں شادی کے فنکشن میں گیا جہاں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔جسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے موت کی تصدیق کردی۔

مزید :

علاقائی -