گوجرانوالہ، پولیس کانسٹیبل کا 13سالہ لڑکے پر تشدد،آئی جی پولیس کانوٹس

گوجرانوالہ، پولیس کانسٹیبل کا 13سالہ لڑکے پر تشدد،آئی جی پولیس کانوٹس

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے گوجرانوالہ میں پولیس کانسٹیبل کی جانب سے 13سالہ لڑکے پر تشددکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کی تھی۔انہوں نے آر پی او گوجرانوالہ کو قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قصور وار ثابت ہونے پر کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لانے میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔آئی جی پنجاب کے نوٹس کے بعد آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے فوری کارروائی کی اور کانسٹیبل ندیم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف تھانہ سول لائنزگوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید : علاقائی