ڈولفن سکواڈ نے خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی

ڈولفن سکواڈ نے خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے راوی پل پر خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکنڈ ائیر کی طلبہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنا چاہتی تھی۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ لڑکی راوی پل سے کود کر خود کشی کرنا چاہتی ہے۔ جس پر ڈولفن ٹیم ہمراہ سیکڑانچارج فوری موقع پر پہنچ گئے اور لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے چوکی بیگم کوٹ کے سپرد کر دیا۔مشعل سیکنڈ ائیر کی طالبہ ہے ۔

جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرنے جا رہی تھی۔

مزید : علاقائی