اٹلس ہنڈا کے تعاون سے تیسرے روزبھی ٹریفک آگاہی مہم جاری

اٹلس ہنڈا کے تعاون سے تیسرے روزبھی ٹریفک آگاہی مہم جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک آگاہی مہم کے تیسرے روز خوشاب پولیس نےTRSFاور اٹلس ہنڈا کے تعاون سے نجی کالج میں ٹریفک آگاہی سیمینار کاانعقاد کیا۔جس میں ڈی پی او خوشاب عبادت نثار،اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع، TRSFکے چیئرمین خورشیدالزماں خوشحالی ،مختلف فورسز کے جوانوں،طلبااور شہریوں نے شرکت کی۔ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے سے ہی محفوظ سفرکی فراہمی اور حادثات سے بچاؤ ممکن ہے۔ملک بھرمیں TRSF اور اٹلس ہنڈا کی روڈ سیفٹی ٹیم محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں کو ہر سطح پر ایجوکیٹ کررہی ہے۔ڈی پی او خوشاب نے اٹلس ہنڈا اور ٹی آر ایس ایف کی ٹیم کے ہمراہ طلبااور شہریوں میں تحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

مزید : علاقائی