اورنج ٹرین منصوبہ سی سی ٹی وی کیمروں کی زیر نگرانی مکمل ہوگا

اورنج ٹرین منصوبہ سی سی ٹی وی کیمروں کی زیر نگرانی مکمل ہوگا

لاہور(کرائم رپورٹر) اورنج ٹرین منصوبہ سی سی ٹی وی کیمروں کی زیر نگرانی مکمل ہوگا۔ ٹریک اور سٹیشنز پر ایک ہزار ایک سو اسی کیمرے لگانے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ ایل ڈی اے، ٹیپا اور سیف سٹی اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس۔ میٹرو اورنج ٹرین منصوبہ کی مکمل سرویلنس کا منصوبہ تیار۔اورنج لائن کے روٹ پر سیف سٹی اتھارٹی جبکہ ستائیس سٹیشنز پر چائنیز کمپنی سی آر نورنکو کیمرے نصب کرے گی۔ ارفع کریم ٹاور مانیٹرنگ سینٹرسے سٹیبلنگ یارڈ اور ٹرین ڈپو پر بھی کیمروں کی مدد سے نظر رکھی جائے گی۔

مزید : علاقائی