حنیف عباسی کو جیل سے شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

حنیف عباسی کو جیل سے شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں سزایافتہ مسلم لیگ (ن) کے راہنماء حنیف عباسی کوجیل سے شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ انسانی صحت کا معاملہ ہے ،اتنا سخت رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے ۔لیگی راہنماحنیف عباسی کے وکیل نے موقف اختیار کررکھاتھا کہ حنیف عباسی دل اورگردوں کے عارضہ میں مبتلا ہیں ،انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جائے،سرکاری وکیل نے کہا کہ حنیف عباسی کی طبی رپورٹس منگوا لی جائیں، جس پرعدالت نے کہا اگر آپ بیمار ہوں تو آپ کو بھی ہسپتال بھجوانا چاہیے ،یہ انسانی صحت کا معاملہ ہے ۔

مزید : علاقائی