نیشنل ٹیکس نمبر ہولڈرنئے کاروباری افراد کیخلاف امتیازی سلوک کیخلاف دائر درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

نیشنل ٹیکس نمبر ہولڈرنئے کاروباری افراد کیخلاف امتیازی سلوک کیخلاف دائر ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ٹیکس نمبر حاصل کرنے والے نئے کاروباری افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف دائردرخواست کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کردی۔یہ درخواست جسٹس محمد فرخ عرفان خان کے روبرو سماعت کے لئے مقرر ہے،عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوعدالتی معاونت کے لئے طلب کر رکھا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کاسیکشن 182(اے )آئین سے متصادم ہے۔ ٹیکس نیٹ میں آنے والے نئے کاروباری افرادکی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ فائلرکو مراعات دینے کی بجائے اس سے امتیازی سلوک کیاجاتاہے۔

مزید : علاقائی