توہین عدالت کی درخواستوں پرتین مختلف افسروں کونوٹس

توہین عدالت کی درخواستوں پرتین مختلف افسروں کونوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی الگ الگ درخواستوں پر ہوم سیکرٹری فضیل اصغر ،ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران اورآئی جی پنجاب پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ہوم سیکرٹری کے خلاف حافظ عبدالعزیز نے درخواست دائر کررکھی ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ جیلوں میں قیدیوں کو مذہبی تعلیم دیتے ہیں ،محکمانہ پالیسی کے تحت ان کی اسامی کو گریڈ 16مین اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا،عدالت نے 15اکتوبر 2018ء کودرخواست گزار کی دادرسی کاحکم جاری کیا تھا ،جس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،ہوم سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں اچھرہ کی سلمیٰ اعجاز نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کو12سال گزر جانے کے باوجود 13مرلہ کا متبادل پلاٹ آلاٹ نہیں کیا جا رہا،اس بابت عدالت نے 23 اکتوبر 2018ء کو حکم بھی جاری کیا تھاجس کی پاسداری نہیں کی جا رہی،عدالت عالیہ نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کوسابق پولیس کانسٹیبل محمد ارشاد کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

اس کے بیٹے کو کوٹہ پر محکمہ پولیس میں ملازمت نہیں دی جا رہی،عدالت عالیہ نے 8فروری 2019ء کو معاملہ دادرسی کے لئے آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوا یا تھالیکن عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔

توہین عدالت

مزید : علاقائی