ایم پی اے جعفر علی کیخلاف نااہلی درخواست پر پنجاب یونیورسٹی ، جیل سپرنٹندنٹ ،دیگر مدعا علیہان کو نوٹس

ایم پی اے جعفر علی کیخلاف نااہلی درخواست پر پنجاب یونیورسٹی ، جیل سپرنٹندنٹ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے جعلی ڈگری کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے جعفر علی کی نااہلی کے لئے دائردرخواست پرپنجاب یونیورسٹی، جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگرمدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ درخواست گزارکے وکیل الیاس خان نے موقف اختیار کیا کہ لیگی ایم پی نے جیل میں رہتے ہوئے بی اے کا امتحان پاس کرنے کا بے بنیاد دعویٰ کیاہے۔

مزید : علاقائی