بیوی پر تشدد میں ملوث شوہر کا جسمانی ریمانڈ ، دونوں آئس نشہ کا شکار : پولیس

بیوی پر تشدد میں ملوث شوہر کا جسمانی ریمانڈ ، دونوں آئس نشہ کا شکار : پولیس

نگار،کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیاء نے دوستوں کے سامنے رقص نہ کرنے پراپنی بیوی اسماء عزیزکو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدسرکے بال مونڈھنے کے مقدمہ میں ملوث شوہرفیصل اورملازم راشد کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ ڈیفنس پولیس کے حوالے کردیاہے ۔گزشتہ روز دونوں ملزمان کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں سے دیگر ساتھیوں اور واقعہ کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے جبکہ کاٹے ہوئے بال، بال کاٹنے والی مشین اور تشدد میں استعمال ہونے والا ڈنڈا بھی برآمد کرناہے۔ملزمان کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔عدالت نے ملزموں کو 4روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کرنے کاحکم دے دیا ۔دوسری جانب پولیس کو دیے گئے بیاں میں تشدد کا شکار اسماء کے شوہر فیصل نے پولیس کو دئے گئے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ وہ دونوں میاں بیوی آئس کا نشہ کرتے ہیں۔ اسے نہیں یاد کہ کب اس نے اسماء کے بال کاٹے اور تشدد کیا۔ میاں بیوی کا نجی معاملات پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ فیصل کا کہنا تھا کہ اسما کی تیسری شادی ہے۔ پہلے شوہر سے اس کے دو بچے ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ اسما میری مرضی کے خلاف نوکری کرتی تھی اس کو غیر مردوں سے ملنے سے روکتا تھا۔

مزید : علاقائی