ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی کامالک 11اپریل تک نیب کے حوالے

ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی کامالک 11اپریل تک نیب کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک فرحان چیمہ کو11اپریل تک نیب کے حوالے کردیاہے ۔سماعت کے موقع پر فرحان چیمہ کے خلاف سینکڑوں متاثرین نے عدالت کے باہر احتجاج بھی کیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کی رقم انہیں واپس دلوائی جائے ۔احتساب عدالت میں نیب نے ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے مالک فرھان چیمہ کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم سے سادہ لوح افراد سے لوٹی کروڑوں روپے کی رقم برآمد کرنی ہے۔ملزم کامزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ملزم سے ابھی تفتیش جاری ہے۔ملزم نیب کو رقم دینے کی حامی بھر رہا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کوجسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

مزید : علاقائی