ٹیکس ادائیگیوں میں 5سال کے دوران 181ارب روپے کا اضافہ

ٹیکس ادائیگیوں میں 5سال کے دوران 181ارب روپے کا اضافہ

لاہور(نیوز ر پورٹر)پانچ سال کے دوران انفرادی طور پر ٹیکس ادائیگیوں میں 180.9 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2013تا 2017کے دوران انفرادی طور پر 892.4 ارب روپے کے ٹیکسز ادا کئے گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی ٹیکس ڈائریکٹریز کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2013تا 2017کے دوران انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 10لاکھ 770 افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013میں 89.4 ارب روپے کے انفرادی ٹیکس ادا کئے گئے جو مالی سال 2014میں 115ارب روپے جبکہ 2015میں 205 ارب روپے تک بڑھ گئے اسی طرح مالی سال 2016کے دوران انفرادی طور پر ٹیکس ادائیگیوں کا حجم 212.7 ارب روپے اور مالی سال 2017میں 270.3 ارب روپے تک بڑھ گیا ۔اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2013کے دوران 7لاکھ 27 ہزار 76 افراد نے انفرادی طور پر ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جو 2014کے دوران 7 لاکھ 91ہزار 211 تک بڑھ گئے۔ اسی طرح مالی سال 2015کے دوران 10لاکھ ایک ہزار 714ٹیکس دہندگان نے انفرادی گوشوارے جمع کرائے جن کی تعداد مالی سال 2016کے اختتام پر 11لاکھ 36 ہزار 857 تک پہنچ گئی جو مالی سال 2017کے دوران 17 لاکھ 27 ہزار 846 ٹیکس گوشواروں تک بڑھ گئی ۔

مزید : کامرس