چیتے .پی کے نے کیریئرز 360 کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی

چیتے .پی کے نے کیریئرز 360 کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی

لاہور( پ ر)چیتے ۔ پی کے اپنے کاروباری سرگرمیوں اور جغرافیائی وسعت کے ساتھ ساتھ شراکت داری اور تعاون کو بھی فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ Cheetay.pk آگاہی پیدا کرنے، رسائی بڑھانے اور آگے بڑھنے کے سلسلے میں مختلف پلیٹ فارموں پر تیز تر تعاون کی ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے کیریئرز 360 کے ساتھ شراکت داری قائم کر رہا ہے۔یہ ایک پیشہ وارانہ جاب پورٹل ہے جو سوشل نیٹ ورکنگ کی استعداد رکھتا ہے اور لوگوں کو پاکستان میں ملازمت کے مواقع کے بارے میں معلومات کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ Cheetay.pkکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم کیریئرز 360 کے ساتھ اپنی شراکت داری کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں کیونکہ یہ روزگار کے متلاشیوں کو روزگار فراہم کرنے والوں سے رابطے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور انہیں ملازمت کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہی وقت ہے کہ مختلف سطحوں پر باہنی مفاد میں تعاون کے ذریعے صنعت کی نمو میں مدد دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل وسعت کی راہ پر گامزن ایک کمپنی کی حیثیت سے نئے بھرتی ہونے والے لوگوں کی ضرورت بہت اہم ہے۔ ایک ابھرتی ہوئی کمپنی اور ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ آڈیئنس کی تعداد بڑھائی جائے اور زیادہ سے زیادہ ایسے لوگوں کو راغب کیا جائے جو مختلف مقاصد کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہیں جیساکہ کھا نے کا آرڈر دینا، ملازمت کی آن لائن تلاش اور آن لائن ادائیگیاں وغیرہ ہیں۔Cheetay.pk ایک حتمی کامرس انڈسٹری کے طور پر اس کا مقصد اپنے صارفین کو کثیر درجاتی ایپ و ویب سائیٹ اور فوری ڈلیوری کے زریعے آرڈر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ وہ پاکستان میں ای کامرس حرکیات اور روایتی اقدار کو تبدیل کر رہے ہیں۔ ان کی شاندار کامیابیوں میں3.675 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا حصول اور محض ایک سال کے عرصہ میں بکس، ہیلتھ اینڈ بیوٹی اور گراسیریز کی ترسیل جیسی کاروباری سرگرمیاں شامل ہیں۔ Cheetay.pk 10لاکھ ڈالر کی فنڈنگ جمع کرنے اور اپنی سرگرمیوں کو توسیع دیتے ہوئے کراچی اور اسلام آباد تک رسائی کی راہ پر گامزن ہے۔لاہور میں بڑی مارکیٹ بنا لینے میں کامیابی حاصل کر نے کے بعد اب وہ ایک ایسا پلیٹ فارم بننے کے خواہاں ہیں جہاں ہر شہر میں ای کامرس اور ادائیگیوں کے حل پیش کئے جاتے ہیں۔

ان کا اگلا اقدام کراچی اور اسلام آباد میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرنا ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید : کامرس