سوئی ناردرن گیس نے واجبات کی وصولی کی مہم تیز کر دی

سوئی ناردرن گیس نے واجبات کی وصولی کی مہم تیز کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے واجبات کی وصولی کی مہم تیز کر دی ہے اور واجبات جمع نہ کرانے والے صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس این جی پی ایل کے ذرائع کے مطابق اس وقت صنعتی کمرشل اور دیگر صارفین کے ذمہ بھاری رقوم واجب الادا ہیں جن کی وصولی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تا کہ بقایاجات کی فوری اور جلد وصولی کو یقینی بنایا جائے ۔کمپنی ذرائع نے بتایا کہ بعض صنعتی اور کمرشل صارفین واجبات بروقت ادا نہیں کرتے جس کی وجہ سے کمپنی کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،اس لیے کمپنی نے واجبات کی وصولی کے لیے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم کے دوران نادہندگان کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ واجبات کی وصولی کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور اگر ضروری ہوا تو نادہندہ صارفین کے کنکشن بغیر نوٹس کے بھی منقطع کر دیئے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -